• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم رضوی کے مشن کو آگے بڑھائیںگے‘شفیق امینی

پشاور (لیڈی رپورٹر )تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی (مرحوم )کے مشن کو نئے سربراہ کی قیادت میں آگے لیکر جائیں گے ۔انہوں نے پشاور میںتحریک لبیک پاکستان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام علامہ خادم حسین رضوی مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم حسین رضوی ایک تحریک کا نام ہے وہ سچے عاشق رسولؐ اور محب وطن پاکستانی ہونے کیساتھ ساتھ شفیق استاد بھی تھے شرکاء نے کہا کہ فرانس واقعہ پر خادم حسین رضوی نے تحریک کا آغاز کیا جبکہ حکومت نے فرانس واقعے پراگر مگر سے کام لیا تاہم رسولؐ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ نئی نسل کو مغربی تہذیب سے دور رکھیں گے ، ہر کوئی خادم حسین کی مخالفت میں لگا ہوا تھا،ڈی چوک پر کھانا بندکیا گیا گرفتاریاں کی گئیں مگر ہمت نہیں ہاری جبکہ تحریک کے خلاف پرو پیگنڈے کئے گئے تاہم معذوری کی حالت میں بھی خادم حسین رضوی فرنٹ پر ہوتے تھے نئے سربراہ تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کو مرکزی شورہ کی گیارہ رکنی کمیٹی نے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے۔
تازہ ترین