• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ

موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام صارفین کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔

انسٹاگرام کے ہزاروں صارفین کو رواں ہفتے پاسورڈ تبدیل ہونے کا ٹیکسٹ میسج وصول ہوا۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی گروپ صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن صارفین نے اُس میسج پر عمل کیا تو وہ اپنے اکاؤنٹس سے ہاتھ دھو بیٹھے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے فراڈ کر کے آئی ڈیز ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ اگر اُن کے پاس پاسورڈ تبدیلی کا کوئی پیغام آئے تو وہ فوراً اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کریں اور جتنی جلدی ممکن ہو پاسورڈ تبدیل کر کے اسے کچھ گھنٹوں کے لیے پرائیوٹ کردیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

چند صارفین کا مانناہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے ہونے والی تبدیلی کا فائدہ ہیکرز نے اٹھایا اور انہوں نے سیکڑوں صارفین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔

تازہ ترین