• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی والدہ کی نماز جنازہ و تدفین کے انتظامات مکمل

مسلم لیگ ن کےقائد محمد نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی والدہ کی نمازجنازہ کے لیے شریف میڈیکل سٹی میں انتظامات مکمل کرلیے گئے، صف بندی کے لیے گراؤنڈ میں نشانات بھی لگادیےگئے۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ہفتے کے روز نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی جس کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں وسیع جناز گاہ تیار کی گئی ہے۔

جنازہ گاہ میں داخلے کے لئے ملحقہ سوسائٹی کی دیوار توڑ کر راستہ بنایا گیا ہے۔


گراؤنڈ میں صف بندی کے لیے لائنیں لگادی گئی ہیں، نمازجنازہ کیلئےآنے والوں کی رہنمائی کے لیے پارکنگ اورایگزٹ بورڈ بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین