آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

والدہ کی میت راستے میں اور نواز شریف بیٹی کو سیاسی ہدایت دے رہے ہیں، شہباز گل


وزیر اعظم عمران خان کے معان خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ والدہ کی میت راستے میں اور نواز شریف بیٹی کو سیاسی ہدایت دے رہے ہیں۔

مریم نواز کے بیان پر معاون خصوصی شہباز گل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی دادی اماں کی میت ابھی کسی ایئر لائن کے کارگو میں موجود ہے جبکہ نواز شریف اپنی بیٹی کو سیاسی ہدایات جاری کر رہے ہیں تدفین تو ہو لینے دیں۔


انہوں نے کہا کہ عجیب قسم کے لوگ ہیں یہ کبھی کہتے ہیں کسی حکومتی شخصیت نے اطلاع نہیں دی، کبھی کہتے ہیں انہیں نواز شریف نے ملتان جلسے میں شرکت کا کہا ہے، تو کبھی کہتے ہیں کہ چوہوں کا بچا ہوا کھانا ملتا تھا۔

قومی خبریں سے مزید