• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا ٹریک ریکارڈ ہے،بھرپور خلوص سے ساتھ دیتے ہیں،پرویز الٰہی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہماری پہلے دن سے کوشش رہی ہے اور یہ ہمارا ٹریک ریکارڈ رہا ہے کہ ہم جس کے ساتھ بھی ہوں بھرپور خلوص کے ساتھ ہوتے ہیں۔ فضل الرحمن کے معاملے میں بھی نیک نیتی کے ساتھ کام کیا بدقسمتی سے ہمارے کام صحیح طریقے سے نہیں پہنچے،ہم چاہتے ہیں یہ پانچ سال پورے کریں یہ ملک اور عوام کے لیے بہتر ہیں تاکہ لوگوں تک بہتری پہنچے۔ ایک انٹرویو میں پرویز الٰہی نے کہا اسپیکر شپ کے حوالے سے جب ہمیں بلایا گیا تو عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی تجربہ کار شخص نہیں اور آپ 97 میں اسپیکر رہے ہیں اور فرق بھی بہت تھوڑا ہے تو آپ کو ہی منصب سنبھالنا پڑے گا اور ہم نے پوری ذمہ داری اور نیک نیتی کے ساتھ کیااور 63 بل ہم نے پاس کیے اور ہماری کوشش یہی تھی کہ نئی حکومت ہے اس کو بھرپور سپورٹ دینی چاہیے جو ہم نے دی بھی اور ہم نے کوئی ڈیمانڈ بھی نہیں رکھی۔ شروع سے طے ہوا تھا کہ دو صوبائی وزارتیں اور دو وفاقی ہم نے یہی کہا یہ کوئی مسئلہ نہیں ہے وزارت اگر وزیراعظم کی صوابدید پر ہوتا ہے اور چوہدری شجاعت نے یہی کہا کہ ہم کبھی وزارت کے لیے نہیں کہیں گے ۔

تازہ ترین