آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایف14اور 15کے متاثر ین کو معاوضہ کی ادائیگی کیلئےپلان منظور

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی نے سیکٹر جی بارہ کی انفر اسٹرکچر ڈیزائننگ ، سیکٹر ایف بارہ کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ڈیزائننگ اور کوئٹہ میں سر یاب روڈ کی ہائوسنگ سکیم کی انفرا سٹرکچرنگ ڈیزائننگ کیلئے کنسلٹنٹ فرم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دیدی ۔یہ منظوری اتھارٹی کے بورڈ کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وفاقی وزیر بر ائے ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کی ۔ اجلاس نے تینوں منصو بوں کے پی سی ٹو منظور کئے ۔ اجلاس نے سیکٹر ایف چودہ اور ایف پندرہ کے متاثر ین کو اراضی کے معاوضہ کی ادائیگی کیلئے پے منٹ پلان کی منظوری دی ۔ بورڈ نے حال میں کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کی منظوری اگلے اجلاس تک موخر کر دی ۔

اسلام آباد سے مزید