• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں تین افراد پر مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے لین دین کے معاملات میں شہری کے لاکھوں روپے خورد برد کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز الپہ پولیس کو فرخ آفتاب نے بتایا کہ میں نے اڈہ جیوانی رحمانی گڈز سے 596 پیٹیاں آم بلٹی کروائیں، اڈا مالک خدا بخش کے ساتھ مل کر میرے 5لاکھ50ہزار روپے خورد برد کر لئے گئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین