ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب بار کونسل کے انتخابات آج ہوں گے۔ صوبہ بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی الیکشن میلا سجے گا۔پنجاب بھر سے ایک لاکھ 26 ہزار 679 وکلا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جو 75 ممبران پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔ملتان میں وکلاء کی تعداد پانچ ہزار ایک سو 89 ہے جو چار ممبران پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے جبکہ مقابلہ 23 امیدواران کے مابین ہوگا،وہاڑی میں وکلا کی تعداد 2149 ہے جو 18 میں سے دو ممبران پنجاب بار کونسل ، بہاولنگر میں وکلاء کی تعداد پندرہ سو پچاس ہے جو تین میں سے ایک ممبر پنجاب بار کونسل ، بہاولپور میں اہل ووٹرز وکلا کی تعداد 2881 جو 11 میں سے تین ممبران پنجاب بار کونسل،رحیم یار خان میں وکلا کی تعداد 2027 جو 8 میں سے دو ممبران پنجاب بار کونسل، ڈی جی خان میں وکلا کی تعداد 1262 جو 5 میں سے ایک ممبر پنجاب بار کونسل ،لیہ میں وکلاء کی تعداد 1155 جو 3 میں سے ایک ممبر پنجاب بار کونسل،مظفر گڑھ میں وکلا کی تعداد 2503 جو 13 میں سے دو ممبران پنجاب بار کونسل،راجن پور میں وکلاء کی تعداد 822 جو 6 میں سے ایک ممبر پنجاب بار کونسل، خانیوال میں وکلا کی تعداد 1804 جو 14 میں سے دو ممبران پنجاب کونسل،لودھراں میں وکلا کی تعداد 857 جو 7 میں سے ایک ممبر پنجاب بار کونسل، گوجرانوالہ میں وکلا کی تعداد پانچ ہزار دو سو انیس ہے جو 3 ممبران پنجاب بار کونسل،فیصل آباد میں وکلاء کی تعداد چھ ہزار 281 جو 18 میں سے چار ممبران پنجاب بار کونسل،جھنگ میں وکلاء کی تعداد پندرہ سو ہے جو 6 میں سے ایک ممبر پنجاب کونسل،چنیوٹ میں وکلاء کی تعداد 1074 ہے جو ایک ممبر پنجاب بار کونسل،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وکلاء کی تعداد 1377 جو 6 میں سے ایک ممبر پنجاب بار کونسل کا انتخاب کریں گے۔