• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے اپنے فوجیوں کو عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی ہدایت پر تقریباً 5 لاکھ فوجیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک 2500 سے زائد فوجیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

روس کے وزیرِ دفاع سرگئی شوئیگو نے اس امید کا اظہارکیا ہے کہ 2020ء کے اختتام تک تقریباً 80 ہزار فوجیوں کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہو گی۔

روس کی تیار کردہ ویکسین اسپٹنک فائیو 95 فیصد زیادہ مؤثر ہے جبکہ دیگر بین الاقوامی ویکسین بنانے والی کمپنیوں نے اپنے ٹیسٹوں کے جو نتائج بتائے ہیں ان کے مطابق ان کی ویکسین 90 فیصد اور کچھ زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

تازہ ترین