آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد کے مرغرار چڑیا گھر سے ہاتھی کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی روانگی کے لیے خصوصی کارگو چارٹر طیارہ ہائر کیا گیا ہے، ہاتھی کاون کی منتقلی کے لیے وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی نے سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دو غیر ملکی ڈاکٹروں اور 8 غیر ملکی ٹیکنیکل اسٹاف کی ٹیم بھی ہمراہ روانہ ہو گی۔

کاون کو 29 اتوار نومبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا۔

ہاتھی کاون کی منتقلی کے لیے ڈونرز نے خصوصی طیارہ ہائیر کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید