• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئینگے، وزیر داخلہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہےکہ نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کو تمام سہولتیں دیں گے، بھارت کی جانب سے زیادہ سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت دونوں ملکوں کے عوام کو قریب لانے کے لیے اچھے اقدامات کر رہی ہے لیکن جو کچھ کشمیر میں ہو رہا ہے ،لگتا نہیں کہ دونوں حکومتیں قریب آئیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتےہیں ، نواز شریف اپنی والدہ کو دفنانے نہیں آئے تو ہمارے کہنے پر کیسے آئیں گے لیکن حکومت نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی سزا پاکستان میں کاٹیں۔

تازہ ترین