• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنری کسنجر اور میڈلن البرائٹ دفاعی پالیسی کونسل سے فارغ

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے حالیہ صدارتی اتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار چھوڑنے سے قبل کچھ بڑے فیصلے کئے ہیں،انہوں نے پینٹاگان کے مشیروں کی ایک کمیٹی دفاعی پالیسی کونسل کے کئی اراکین کو عہدوں سے ہٹادیا ہے، ان میں میڈلن البرائٹ اور ہنری کیسنجر سمیت پینٹاگان مشاورتی کمیٹی کے متعدد سینئر ارکان شامل ہیں، صدر ٹرمپ امریکی روایات کے برخلاف صدارتی الیکشن میں شکست سے دوچار ہونے کے باوجود اہم پالیسی ساز فیصلے کررہے ہیں، امریکی روایات کے تحت شکست خوردہ صدر روزمرہ کے اُمور کی انجام دہی کے علاوہ کوئی اہم فیصلہ نہیں کرتا۔

تازہ ترین