جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔
تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کہتے ہیں ملک میں بہتری لائیں گے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پہلے وہاں بہتری لاکر دکھائیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں جو ظلم ہو رہا ہے وہی ناانصافی و زیادتی سندھ میں ہو رہی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی اسلام اور قرآن کا نظام لائے گی، عمران خان کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر نے مزید کہا کہ لاکھوں نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی اسمارٹ حکومت نے اسٹیل مل کے 4 ہزار سے زیادہ ملازمین فارغ کر دیئے۔
سینیٹر سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے غلط انداز میں نمٹ رہی ہے، یہ لوگ اسکول کو بند کرنا واحد حل سمجھ رہے ہیں۔