• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بزنس مین نے الیکشن فراڈ ثابت نہ ہونے پر 25لاکھ ڈالرز واپس مانگ لیے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بزنس مین نے الیکشن فراڈ ثابت نہ ہونے پر اپنے 25 لاکھ ڈالرز واپس مانگ لیے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فریڈرک ایشل مین نے 2020ء کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی ثابت کرنے کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم دی تھی۔

ٹرمپ کے حامی بزنس مین فریڈرک نے 25 لاکھ ڈالرز الیکشن ایتھکس گروپ کو دیے تھے، جس کے خلاف انہوں نے مقدمہ درج کروادیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے حامی بزنس مین نے یہ مقدمہ انتخابی دھاندلی بے نقاب کرنے میں ناکامی پر درج کروایا ہے۔


امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم الیکشن ایتھکس گروپ کا نام ’True to Vote‘ ہے۔

فریڈرک ایشل مین کے مطابق گروپ نے انتخابی پانسہ پلٹنے والی 7 ریاستوں میں مبینہ غیر قانونی بیلٹنگ بے نقاب کرنے کے لیے مقدمات دائر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی گروپ نے 2020ء الیکشن کے ووٹوں کی تصدیق اور قانونی کارروائی ترک کردی ہے۔

دوسری الیکشن ایتھکس گروپ نے اس حوالے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ہمارا مشن ایک الیکشن تک محدود نہیں، ہم انتخابی نظام درست کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین