• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمیلا ماٹونڈکر انتہا پسند شیوسینا کا حصہ بن رہی ہیں

معروف بھارتی اداکارہ اور بالی ووڈ کی ہٹ فلموں کی ہیروئن ارمیلا ماٹونڈکر پیر کو بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا میں شامل ہو جائیں گی۔

اداکاری سے سیاست میں قدم رکھنے والی ارمیلا نے 2019 میں کانگریس پارٹی کی جانب سے لوک سبھا الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچ ماہ بعد انھوں نے کانگریس سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ 

انکی کانگریس پارٹی چھوڑنے اور شیو سینا جوائن کرنے کے حوالے سے پیش رفت اس وقت ہوئی جب انھوں نے ایک برس قبل پارٹی کی بنیادی رکنیت ترک کردی تھی اور اسکی وجہ معمولی باتوں پر سیاست بتائی تھی۔


یاد رہے کہ انھوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت لوک سبھا الیکشن سے صرف دو ماہ قبل یعنی مارچ 2019 میں اخیتار کی تھی اور شمالی ممبئی کی نشست سے انھوں نے یہ الیکشن لڑا۔

لیکن اس انتخاب میں وہ یہ سیٹ ہار گئیں اور یوں انھوں نے 2019 کے اواخر میں پارٹی چھوڑ دی تھی۔

اب وہ شیو سینا میں شامل ہو رہی ہیں جو ریاست مہاراشٹر کی حکمران جماعت ہے جہاں کہ ممبئی شہر واقع اور ریاستی صدر مقام ہے۔

تازہ ترین