• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بار کونسل کے انتخابات، کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل کے انتخابات برائے 2020 تا 2025 کے لیئے کراچی کی 16 نشستوں پر غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے۔ کراچی کے ضلع جنوبی سے جیتنے والے نو منتخب چھ اراکین بالترتیب حفیظ لاشاری ، کاشف حنیف کاشمیری ، منیر احمد ملک ، سعید عباسی ، اقبال عنایت جتوئی اور اسلم بھٹہ کے نام شامل ہیں۔ ضلع شرقی کی چار نشستوں پر احسن سیال ، عارف داؤودی ، غلام رسول سوہو، حسین بخش سریو نے کامیابی حاصل کی۔ ضلع وسطی کی بھی چار نشستوں پر ذولفقار علی جلبانی ، سید حیدر امام رضوی ، نعیم الدین قریشی ، فہیم ضیاء جبکہ ضلع غربی اور ضلع ملیر سے بالترتیب فرخندہ جبیں اور اشرف سموں نے میدان مار لیا ہے۔

تازہ ترین