اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد مکہ مکرمہ میں مسجدالحرام میں اللہ کے گھر کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ وزیر خارجہ نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی اور وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔