اسلام آباد (این این آئی)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آرسی پی) نے پاکستان اسٹیل ملز کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کی عکاس ہے۔ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ پے درپے انتظامات کی ناکامیوں پر ملازمین کی قربانی حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں کی عکاس ہے۔ہیومن رائٹس کمیشن نے کہاکہ قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی بیروزگاری میں ایسے فیصلے عام شہریوں کی حالت زار کو خراب کر دیتے ہیں۔