ہنسنا مدافعتی نظام کو مضبوط، ذہنی دباؤ کم اور نظام ہضم کو بہتر کرتا ہے، ماہرین
ایک پرانی کہاوت ہے کہ ہنسی بہترین دوا ہے، مگر اب ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا خاص طور پر آنتوں کی صحت پر کافی مثبت اثر پڑتا ہے۔ ہنسی کی صحت پر مثبت اثرات کے حوالے سے کافی تحقیق میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بار بار ہنسنا مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور پیٹ کے عضلات کو طاقتور بنانے میں مدد دیتا ہے۔