• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک کے میں شالیمار اپارٹمنٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سےایک 35 سالہ راہگیر فہد زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آبادمیں دو ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، اس دوران شہری نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، ڈاکو نے خود کو چھڑانے کے لیے شہری کو دو گولیاں ماریں۔

فائرنگ کی آواز سن کر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ کردی۔

دوسری جانب پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرارہوگیا، پولیس کو جائے وقوعہ سے پستول بھی مل گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فرارہونے والے ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔ 

تازہ ترین