• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ: ڈاکو ہلاک، اہلکار جاں بحق

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو اور پولیس اہلکار دونوں ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد مینا بازار کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہونے والا پولیس ہیڈ کانسٹیبل تھا، جو عزیز آباد تھانے میں تعینات تھا۔

تازہ ترین