• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی کا کورونا اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا


کراچی یونیورسٹی روڈ پر قائم ڈاؤ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کا کورونا کا خصوصی اسپتال اب تک فعال نہ ہوسکا جس کے لیے ڈاؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ حکومتی احکامات کی منتظر ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں 50 بستر پر مشتمل آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بنائے گئے ہیں جبکہ انتہائی نگہداشت آئی سی یو میں وینٹی لیٹر کے ساتھ 25 بستر بنائے گئے ہیں۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے کورونا اسپتال میں ایچ ڈی یو آکسیجن والے 25 بستر کی سہولت بھی دی گئی ہے لیکن آئی سی یو اور ایچ ڈی یو چلانے کے لئے عملہ ہی تعینات نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین