سابق وزیر اعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی کی نواسی سینیٹر ثناء جمالی کا کہنا ہے کہ ظفر اللّٰہ خان جمالی حیات ہیں، ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل ہے۔
سینیٹر ثناء جمالی کا کہنا ہے کہ میر ظفر اللّٰہ جمالی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ظفر اللّٰہ جمالی کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں، میر ظفر اللّٰہ جمالی کے دل کی دھڑکن 118 ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میر ظفر اللّٰہ جمالی کا بلڈ پریشر 90، 60 ہے۔
اس سے پہلے
صدر مملکت عارف علوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کے انتقال سے متعلق بیان جاری کیا گیا تھا تاہم صدر نے انتقال کی غلط اطلاع ملنے پر تعزیتی بیان ڈیلیٹ کردیا تھا۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللّٰہ خان جمالی ویٹی لیٹر پر ہیں، غلط معلومات پر کیا گیا اپنا ٹوئٹ ہٹادیا ہے۔
عارف علوی نے کہا کہ میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عمر جمالی سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ ظفر اللّٰہ جمالی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ میر ظفراللّٰہ جمالی کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔