• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کیخلاف 3 مزید مقدمات میں فرد جرم عائد

لاہور (وقائع نگار خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے رہنمائوں کے خلاف تین مزید مقدمات میں فرد جرم عائد کر دی ۔ پروفیسر حافظ عبدالرحمن ٰمکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو گذشتہ روز جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 2319، 4119 اور 8819کی سماعت ہوئی، فرد جرم عائد ہونے کے بعداب شہادتوں کا عمل شروع کیا جائے گا، آئندہ سماعت آج یکم دسمبر کو ہوگی،قبل ازیں جج اعجاز احمد بٹر کے روبرو بھی حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو پیش کیا گیاجہاں دس مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی،ان کی سماعت بھی آج تک ملتوی کردی گئی ۔  

تازہ ترین