• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاون کی تنہائی ختم، کمبوڈیا پہنچ گیا، والہانہ استقبال

سیم ریپ، کمبوڈیا(جنگ نیوز، اے ایف پی) کاون کی تنہائی ختم، کمبوڈیا پہنچ گیا، والہانہ استقبال کیاگیا، امریکی گلوکارہ کاکہنا ہےکہ ہاتھی کے یہاں پہنچنے پر اچھا محسوس ہورہا ہے، اب کاون خوش رہےگا۔کمبوڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان سے روانہ کیا گیا 35سالہ کاون ہاتھی کمبوڈیا پہنچ گیا جہاں اُس کا گلوکارہ ’’چیر ‘‘سمیت بڑی تعداد میں افراد نے والہانہ استقبال کیا ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق کمبوڈیا حکومت کی وائلڈ لائف ٹیم نے کاون ہاتھی کا استقبال کیا ، کاون کو ایئرپورٹ سے سینچوری کی جانب منتقل کیا گیا، کمبوڈیا میں ابتدائی طور پر10ایکٹر زمین کاون کے لیے رکھی گئی ہے۔واضح رہے کہ کاون کے لیے کئی سالوں سے مہم چلانے والی امریکی گلوکارہ چیر کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل اسے دیکھنے کے لیے اس ہفتے پاکستان پہنچی تھیں جبکہ کاون کے کمبوڈیا پہنچنےپر انہوں نے سیم ریپ ایئرپورٹ پر اسکا استقبال بھی کیا۔دوسری جانب غیرملکی خبررساںادارے سے گفتگو میں امریکی گلوکارہ ’’چیر‘‘ نے کہاکہ کاون کے یہاں پہنچنے پر مجھے اچھا محسوس ہورہا ہے،یہاں کاون بھی بہت خوش رہے گا،امید ہےکہ اس کا برا وقت ختم ہوگیاہے۔

تازہ ترین