آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ثانیہ مرزا نے اذہان کی شعیب ملک کا میچ دیکھتے تصویر شیئر کردی

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ قومی کرکٹر شعیب ملک کا میچ دیکھتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

26 نومبر کو شروع ہونے والی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) اس وقت سری لنکا میں جاری ہے، اس لیگ میں جہاں دُنیا بھر کے کرکٹرز نے حصہ لیا ہے تو وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شعیب بھی ٹیم جافنا سٹالینز میں شامل ہیں۔

گزشتہ روز لنکا پریمئر لیگ کا پانچواں میچ جافنا سٹالینز اور دمبولا وائیکنگ کے درمیان کھیلا گیا جس میں شعیب ملک کی ٹیم جافنا سٹالیز نے 66 رنز سے دمبولا وائیکنگ کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔

اس میچ کو جہاں دُنیا بھر میں شعیب ملک کے مداحوں نے دیکھا تو وہیں اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹا اذہان بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔

اس ضمن میں ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اذہان اپنے والد کا میچ دیکھنے میں کافی مصروف ہیں۔

ثانیہ مرزانے اپنی انسٹا اسٹوری میں شعیب ملک اور اذہان کو بھی ٹیگ کیا جبکہ بلے اور گیند والا ایموجی بھی بنایا۔

اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اذہان کی ایک بوم رینگ ویڈیو بھی شیئر کی جس میں اذہان ڈرائنگ کررہے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انسٹا اسٹوری میں مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’2 سال کی عمر میں خود کو مصروف رکھنا واقعی مشکل سے مشکل کام ہے۔‘

کھیلوں کی خبریں سے مزید