• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریرا کی دھواں دھار بیٹنگ، جافنا اسٹالینز نے دمبولا وائیکنگ کو ہرادیا

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں جافنا اسٹالینز نے دمبولا وائیکنگ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

جافنا اسٹالینز کے 219 رنز کے تعاقب میں دمبولا وائیکنگ کی ٹیم 19.1 اوور میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے میچ میں جافنا اسٹالینز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا آدھی ٹیم 64 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

شعیب ملک بھی 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان تھسارا پریرا کریز پر آئے اور ڈٹ گئے۔

انہوں نے جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے دمبولا کے بولرز کی خوب دھنائی کی۔


پریرا نے 44 گیندوں پر سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی نا قابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 20 اوورز میں سات وکٹ پر 218 رنز تک پہنچا دیا۔ 

جوابی اننگز میں دمبولا وائی کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں،  سمت پٹیل 41، شناکا 35 اور انور علی 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دمبولا کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

 عثمان شنواری نے تین، فرننڈو اور تھسارا پریرا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین