• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بیش میں ملبرن اسٹارز سے معاہدے پر خوش ہوں، دلبر حسین

پاکستانی کرکٹر دلبر حسین کا کہنا ہے کہ بگ بیش میں ملبرن اسٹارز سے معاہدے پر خوش ہوں۔

دلبر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میری اس کامیابی کے پیچھے سب سے اہم کردار لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا ہے،  لاہور قلندرز نے پی ڈی پی جیسا پلیٹ فارم دیا جہاں میں نے ٹرائلز دیئے، منتخب ہوا اور پی ایس ایل بھی کھیلا۔

 دلبر حسین نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے میری جیسے ہزاروں کرکٹرز کی امید جگائی ہے کہ مایوس نہ ہوں، موقع مل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی پی پروگرام کی وجہ سے ہی میں بگ بیش لیگ تک پہنچا ہوں۔

دلبر حسین نے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کہ آسٹریلیا میں بیگ بیش کے دوران اپنے کھیل میں مزید نکھار لاؤں اور نئی چیزیں سیکھوں۔

تازہ ترین