• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی وژن اور فلموں کے معروف اداکار عدیل چوہدری شہرت کی بلندیوں پر

میگا ہٹ ڈراما سیریل بھروسہ پیار تیرا، اڑان، منافق اور بندھے اک ڈور سے، جیسے ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے باکمال اداکار عدیل چوہدری کو اب ٹی وی ناظرین نئی ڈراما سیریل فریاد میں ہارون کے روپ دیکھیں گے۔

ڈرامے میں اُن کا مرکزی کردار ہے جبکہ ان کے ساتھ عائزہ اعوان اور زاہد احمد بھی ہوں گے۔

2007 میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عدیل چوہدری نے 2017ء تک خوب جدوجہد کی اور انٹر نیشنل سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمایا۔ 2009ء میں ان کا پہلی آڈیو البم’کوئی چہرہ‘ ریلیز ہوئی جس نے نئی نسل میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔


جب کہ دوسرا البم 2013ء میں ’’رات رُک جا‘‘ کے نام سے ریلیز ہوا۔ پہلے البم میں شامل گانے ’’ساڈے نال کرلے پارٹی‘‘ فلم ’’ قسمت کنکش‘‘ میں شاہد کپور اور وِدیابالن پر فلمایا گیا تو سب نے اسے پسند کیا۔

اس گانے کی غیر معمولی مقبولیت کی وجہ سے عدیل چوہدری کو ’’ایم ٹی وی ایوارڈ‘‘ سے بھی نوازا گیا، اس ایوارڈ کو شو بزنس میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ 

بعدازاں ان کے گائے ہوئے گانے ’’آج اور کل ‘‘سمیت دو تین فلموں میں مزید شامل کیے گئے۔

عدیل چوہدری نے دو بالی ووڈ اور ایک پاکستانی فلم ’’مان جاؤ نہ ‘‘ میں بطور اداکار اپنی صلاحیتوں کا جادو جگایا۔

2014ء میں بھنگڑا اور 2016ء میں ’’ردھم‘‘ ریلیز ہوئی۔ اب ان کی توجہ اداکاری کی جانب زیادہ ہے۔

تازہ ترین