• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بافٹا ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز2017 بہترین اداکار عدیل اختر اور اداکارہ کا ایوارڈ سارہ لینکا شائر کے نام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سالانہ بافٹا ٹیلی ویژن اکیڈمی ایوارڈز 2017لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہوا۔اس شاندار تقریب میں الیرجا گریگیو،ڈیم کولن،وکٹوریہ ہملٹن،شینل کریس ویلسورن ،کینڈرک براؤن،کٹایا جونز ،جوانا لیملی ،چارلی بروکراورعدیل اخترسمیت بڑی تعداد میں فنکار شریک ہوئے ۔سالانہ ایوارڈ تقریب میں سیو پرکنز اور گراہم نورٹن نے اس سال میزبانی کے فرائض انجام دئیے جبکہ بہترین لیڈنگ ایکٹر کا ایوارڈر’مرڈر بائے مائی فادر‘کیلئے عدیل اختر اور بہترین لیڈنگ ایکٹرس ’ہیپی ویلی‘کیلئے سارہ لینکا شائر کو ملا۔بیسٹ ڈرامہ سیریز ہیپی ویلی قرار پایا، بیسٹ انٹر ٹینمنٹ پروگرام کا ایوارڈ سیٹرڈے ٹیک اوے کو ملا،بیسٹ کرنٹ افیئر پروگرام کا ایوارڈٹین ایج پرژن ابیوز ایکسپوڈنامی شو کو دیا گیاجس کے علاوہ بیسٹ مِنی سیریز نیشنل ٹریژر قرار پائی اور رئیلٹی اینڈ کنسٹرکٹڈ فیکچوئل کا ایوارڈ مسلم لائک اس کو ملا۔ایوارڈ شو کا یہ رنگا رنگ میلہ رات گئے تک جاری رہا جس میں فنکار ایوارڈز جیتنے پر خوشی سے نہال دکھائی دئیے۔
تازہ ترین