• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے اندرون ملک جانے والی 2 ٹرینیں بوجوہ منسوخ

اعجاز احمد

پاکستان ریلوے نے رات گئے کراچی سے اندرون ملک جانے والی 2 ٹرینیں ’کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس‘ بوجوہ منسوخ کردیں۔

واضح رہے کہ منگل کو ریلوے ٹریک پر پاکستان اسٹیل کے برطرف ملازمین کے دھرنے کے باعث ٹرین آپریشن صبح 11بجے سے رات 12بجے تک معطل رہا۔

ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق منسوخ کی گئی مذکورہ ٹرینوں کے مسافروں کو دیگر مختلف ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، تاہم جو مسافر اپنے ٹکٹ واپس کرنا چاہتے تھے، ان کے لیے بکنگ آفس فوری طور پر کھول دیے گئے تھے، جہاں انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی گئی۔

تازہ ترین