• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی کرکٹر سدیپ تیاگی کی اہلیہ اپنی خوبصورتی کیوجہ سے خبروں میں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2009میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے سدیپ تیاگی کی اہلیہ پیا تیاگی گزشتہ کچھ دنوں سے کافی خبروں میں ہیں۔کرکٹر سدیپ تیاگی نے18نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا، تبھی سے ان کی اہلیہ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں ہیں۔ چار ونڈے اور ایک ٹی -20میچ میں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرنے والے سدیپ تیاگی کا پہلا انٹرنیشنل شکار کمار سنگاکارا بنے تھے۔ 2010 میں انہوں نے بھارتی ٹیم کے لئے آخری میچ میں کھیلا تھا۔ سدیپ کی اہلیہ پیا انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔آئی پی ایل کے دو سیزن 2009 اور 2010میں چنئی سپرکنگس اور سن رائزرس حیدرآباد کے لئے کل14میچ کھیل چکے سدیپ کی اہلیہ ٹریولر ہونے کے ساتھ ساتھ ہی بیوٹی فیلڈ سے جڑی ہوئی ہیں۔ پیا تیاگی اپنا یوٹیوب چینل چلاتی ہیں، جس پر وہ بیوٹی ٹپس دینے کے ساتھ ہی ٹریول سے متعلق معلومات بھی دیتی ہیں۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے 4 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔ سدیپ کی بات کریں تو انہوں نے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ جہاں موقع دکھے گا، وہ کھیلیں گے۔

تازہ ترین