• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر نے ناراض بیوی لے جانے میں رکاوٹ پر تایاکو قتل کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھا نہ واہ کینٹ کے علا قے میں ناراض بیوی کولے جانے میں رکاوٹ ڈالنے والے تایاکو گولی مار کر قتل کردیاگیا۔ پولیس کو شاہد علی نے بتایاکہ اسکی بھتیجی مومل نے رحمت رحمان سے کورٹ میرج کی ، ان دنوں وہ خاوند سے ناراض ہوکر اپنے والد کے گھر موجود تھی کہ رحمت رحمان ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ اسے لینے آیا، اپنے بچے کو اٹھالیا اور مومل کو زبردستی بازوسے کھیچ کر گلی میں لے آیا۔اس دو ران دوسرا بھائی محمد علی اوردیگر شور شرابہ کو سن کر باہر نکلے ،محمد علی نے مومل کو چھڑوانے کی کوشش کی تو رحمت رحمان نے اسے گولی مار دی جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین