• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سرکار میں مداخلت، 26نامزد اور30نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کرنے اور سرکاری رائفل چھین کر نقدی نکالنے کے الزام میں فخر سیال وغیرہ سمیت 26نامزد اور 30نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے ۔تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کو محمد صفدر ایس آئی نے استغاثہ پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز دیگر ملازمین کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے جھوک وینس پہنچا ،جہاں ملزمان فخر سیال وغیرہ 26نامزد ملزمان سمیت 30نامعلوم افراد نے مسلح ڈنڈے سوٹے آگئے جہنوں نے آتے ہی مارپیٹنا شروع کردیا،ملزمان کے تشدد کی وجہ سے ساجد اے ایس آئی شدید زخمی ہوگیا،ملزمان جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری رائفل اور نقدی27ہزار ودیگر چیزیں بھی چوری کرکے لےگئے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔
تازہ ترین