• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت روزگار کیلئے صنعتی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے‘معاون خصوصی

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے سکے لئے صنعتی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ صوبے میں معاشی ترقی کے لیے راہ ہموار کی جا سکے، اس لئے صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ صوبے میں قائم صنعتی زونز کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے اور تمام صنعتی زونزکو درپیش مسائلِ حاص کر توانائی کے مسائل کو فی الفور حل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے نو شہرہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں قاضی گروپ اف کمپنی کے صنعتی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر سرمایہ کاروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ماحول ہے اور سرمایہ کار صوبہ کے جغرافیہ سے فائدہ اٹھاکر معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں حکومت کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین