آپ آف لائن ہیں
منگل12؍جمادی الثانی 1442ھ 26؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے چیئرمین منتخب

سابق ٹیسٹ کرکٹر مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ کرکٹ کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

سابق کیوی بولر مارٹن سنیڈن نیوزی لینڈ بورڈ میں چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ گریگ بارکلے کےآئی سی سی کے چیئرمین کےعہدے پر فائز ہوجانے کے بعد سے چیئرمین کی سیٹ خالی تھی ۔

گریگ بارکلے معروف کمرشل لائر اور 2012 ءسے نیوزی لینڈ کرکٹ کیلیے بطورچیف ایگزیکٹو کام کررہے تھے، ان کی بطور چیئرمین آئی سی سی تقرری بھارت کے ششانک منوہر کی جگہ ہوئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید