• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر رضا حسن نے کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ شرمندہ ہوں اور غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔

رضا حسن نے کہا کہ انہیں ایک موقع اور دیا جائے ، وعدہ کرتا ہوں، دوبارہ شکایت کاموقع نہیں دوں گا۔

انہوں نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل کی کہ انہیں قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں، رضا نے خواہش ظاہر کی کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں ۔

رضا حسن نے کہا کہ ماضی میں بھی مجھ سے غلطیاں ہوئیں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا اس سے باہر ہو گیا میں اپنی غلطیوں پر شرمندہ ہوں انسان سے غلطیاں ہو جاتی ہیں میں کوچز کھلاڑیوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں کہ میں نے ہوٹل میں بائیو سیکور ببل کو توڑا ۔

واضح رہے کہ کرکٹر رضا حسن نے رواں ڈومیسٹک سیزن میں بائیو سیکور ببل کے دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی، وہ ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور میڈیکل ٹیم اورشعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے جس کے بعد پی سی بی نے کرکٹر کو گھر بھیج دیا ۔

پی سی بی کے فیصلے کے مطابق رضا حسن رواں ڈومیسٹک سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے ۔

پی سی بی کے مطابق رضا حسن میڈیکل ٹیم اور پی سی بی ہائی پرفارمنس ڈپارٹمنٹ سے پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول سے باہر گئے۔

تازہ ترین