• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت


برطانیہ کی جانب سے امریکی دوا ساز کمپنی  فائزر/بائیواین ٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، برطانیہ کوروناوائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں فائزر اور بائیواین ٹیک کی کورونا وائرس ویکسین کو محفوظ قرار دینے پر حکومت نے ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، ویکسین اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے عالمی وبا کوروناوائرس ویکسین کی بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے، ویکسین پہلے مرحلے میں شدید نوعیت کے کیسز والے مریضوں کو دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ریگولیٹر ایم ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ ویکسین وائرس سے 95 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کوروناوائرس ویکسین کی 40 ملین خوراکیں آرڈر کر چکا ہے جو کہ دو خوراک کے ساتھ بیس ملین لوگوں کے لیے کافی ہوں گی۔

دوسری جانب برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک نے  کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری کے فیصلےکاخیر مقدم کیا ہے۔

تازہ ترین