• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 64194692 کیسز، 1486829 ہلاکتیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 41 لاکھ 94 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 86 ہزار 829 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1کروڑ 82 لاکھ 65 ہزار 754 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 60 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 44 لاکھ 42 ہزار 109 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 976 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 8 ہزار 490 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 98 ہزار 496 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 25 ہزار 722 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 83 لاکھ 33 ہزار 18 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 38 ہزار 159 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 99 ہزار 710 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 73 ہزار 862 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 88 ہزار 526 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 40 ہزار 464 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 32 ہزار 56 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 53 ہزار 506 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 30 ہزار 571 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 45 ہزار 511 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16لاکھ 73 ہزار 202 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 59 ہزار 51 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ 43 ہزار 86 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 56 ہزار 361 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 16 لاکھ 20 ہزار 901 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 38 ہزار 928 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 32 ہزار 570 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 934 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 792 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 907 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 623 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 72 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 551 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 166 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 49 ہزار 780 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 829 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین