آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’ارطغرل‘ کی اہلیہ شوہر کے نقش قدم پر چل پڑیں

ترک ڈراما سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار آنگین التان کی اہلیہ اپنی سالگرہ کے دن پر شوہر کے نقش قدم پر چل پڑیں۔ 

اپنی 32ویں سالگرہ مناتے ہوئے آنگین التان کی اہلیہ نیسلیشا الکوچلار نے اپنے شوہر جیسا پیغام مداحوں کو دیا۔ 

انھوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ ان کے لیے تحفہ تحائف خریدنے کے بجائے آٹیزم سے متاثرہ بچوں کی تعلیم میں ان کی معاونت کریں۔ 

اپنی ایک خوبصورت تصویئر شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ آج میری سالگرہ ہے، آٹیزم کے شکار بچوں کی تعلیم میں ان کی مدد کے لیے آج کا دن اچھا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل ان کے شوہر اور ترک شہرہ آفاق سیریز ارطغرل غازی میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے آنگین التان نے بھی ایسا ہی پیغام دیا تھا۔ 

انھوں نے ترکش کینسر سوسائٹی کے لیے اپنی سالگرہ والے دن مہم کا آغاز کیا تھا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انھوں نے لکھا تھا کہ آج میں ترکش کینسر سوسائٹی کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر رہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرے چاہتے والے اور میرے عزیز میری سالگرہ پر میرے لیے تحائف خریدنے کے بجائے کینسر میں مبتلا افراد کی مدد کریں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید