• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1983 مریضوں کی تشخیص، 6 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14078 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1983نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 2008594 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے میں ابتک 177652 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اور آج کورونا کے مزید 561 مریض صحتیاب ہوگئے۔ 

انھوں نے کہا کہ ابتک 154203 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2968 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس وقت 120481مریض زیر علاج ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ 19664مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 805 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 712 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ صوبہ بھر کے 1983 کورونا کیسز میں 1702 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں 626، ضلع جنوبی کراچی میں 552، ضلع وسطی میں297، ضلع کورنگی میں 111، ملیر میں 63 اور ضلع غربی میں 53 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 40، سجاول 19، جامشورو 18، قمبر18، دادو 16، نوشہرو فیروز 15، ٹنڈومحمد خان 13، سانگھڑ اور شہید بینظیر آباد 12 - 12، بدین 11، گھوٹکی10، سکھر 9، ٹنڈوالہیار 9، مٹیاری 5، جیکب آباد اور عمرکوٹ3 - 3، لاڑکانہ اور شکار پور میں 2 - 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین