• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1292 مریضوں کی تشخیص، 27 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید  9752 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1292 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1994516 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ یوں صوبے میں اب تک 175642 کیسز ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 1043 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح ابتک 153642 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 27 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2962 ہو گئی  ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 19038مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18218 مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 808 مریض زیرعلاج ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 716 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 72 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1292 کورونا کیسز میں سے 989 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی کراچی میں 243 ، ضلع شرقی میں340، ضلع کورنگی میں 63، ملیر میں 104، ضلع وسطی میں 213 اور ضلع غربی میں 26 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

صوبے دیگر اضلاع میں حیدر آباد 76، میرپور خاص 36، جامشورو31، مٹیاری21، بدین 18، شہید بینظیرآباد 14، گھوٹکی11، ٹھٹہ 11، سکھر 9، ٹنڈو الہیار 5، جیکب آباد 6، لاڑکانہ 3، عمر کوٹ 3 شکارپور 2، دادو، خیرپور، سانگھڑ اور سجاول میں1 - 1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین