• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے 1336 نئے کیسز، 11 کا انتقال ہوگیا، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13169 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1336 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1984764 ٹیسٹ کیے گئے اور صوبے میں ابتک 174350 کیسز ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 1070 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 152599 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2935 ہوگئی ہے۔ اس وقت 18816مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18022 مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 782 مریض زیرعلاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 700 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اسوقت کورونا کے 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1336 کورونا کیسز میں 1072 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جنوبی کراچی میں 311، ضلع شرقی میں397، ضلع کورنگی131، ملیر میں 100، ضلع وسطی میں 81 اور ضلع غربی 52 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 55، شہید بینظیر آباد 25، دادو 20، گھوٹکی 20، مٹیاری اور سانگھڑ 17-17، نوشہرو فیروز 14، لاڑکانہ 15، جامشورو، قمبر اور عمرکوٹ 10-10 کیسز، بدین 7،  ٹنڈوالہیار 4، جیکب آباد3، سکھر 2، میرپورخاص، سجاول اور ٹنڈومحمدخان میں1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین