• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر نے ملک میں کورونا ویکسین کے استعمال کے احکامات دیدیئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں کورونا ویکسین کے استعمال کے  احکامات دے دیئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس میں اگلے ہفتے سے بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین کا رضاکارانہ استعمال شروع کیا جائے گا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اگلے کچھ دنوں میں ویکسین کی 20 لاکھ ڈوز تیار کرلے گا۔ 


خبر ایجنسی نے مزید کہا کہ روس نے کورونا ویکسین اسپٹنک فائیو کے 92 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ روس میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 589 ریکارڈ اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

تازہ ترین