پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی 40ویں سینٹرل میٹ کا اختتام ہوگیا، جیتنے والے شوٹرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 40ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم کے قریب آرمی مارکس مین شپ فائرنگ رینج میں ہوئی۔
اس موقع پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 30 ٹیموں سمیت 1500 سے زیادہ فائررز نے میٹ میں حصہ لیا۔
چار ہفتے تک جاری رہنے والی میٹ میں تینوں سروسز، سول آرمڈ فورسز سمیت صوبائی ٹیموں، سول شوٹنگ فیڈریشن، ایسوسی ایشن اور کلبز نے حصہ لیا۔
مہمان خصوصی نے ہر شوٹنگ کیٹیگری میں فاتحین اور رنر اپ کو ٹرافی اور میڈلز سے نوازا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائک ذیشان علی کو اعلیٰ فوجی شوٹنگ اعزاز ’ماسٹر اٹ آرمز ٹرافی‘ دیا گیا۔
صدر کپ نیشنل چیلنج میچ ٹرافی آرمی ٹیم کے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ادریس رشید کو دی گئی۔
وزیر اعظم ’ہنر سے متعلق ہنر‘ بگ بور کا نیشنل چیلنج میچ پاکستان نیوی نے جیتا۔
سی او اے ایس رائفل اور پستول میچ پاکستان ایئر فورس نے جیتا جبکہ چیف آف نیول اسٹاف رائفل میچ پاک آرمی نے اور چیف آف ایئر اسٹاف پستول میچ پاک فضائیہ نے جیتا۔