• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت سے رپورٹ طلب

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر حکومت سے رپورٹ مانگ لی ہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا گیا اور حکومتی اقدام کو آئین کے منافی قرار دیا گیا۔ درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے نشاندہی کی کہ حکومت نے بغیر کسی وجہ کے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کر دیا ہے جبکہ ادویات کی سستے داموں فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ استدعا کی کہ جان بچانے کی ادویات کو درآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین