• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈیڑھ ارب سے زائد کی 721سکیمز پر کام جاری، کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے ترقیاتی سکیموں کے لیے 11ارب روپے کے فنڈ پنجاب حکومت کو جاری کر دئیے۔ وفاق کی جانب سے مذکورہ فنڈ سیپ 3کیلئے حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔اس حوالے سے حکومت پنجاب نے تمام ڈویثزنز کے کمشنرز سے نئی ترقیاتی سکیمیں طلب کر لیں۔ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے ڈپٹی کمشنرز کو 10 دسمبر تک نئی سکیموں کی نشاندہی اور 15 جنوری کو ٹینڈر کی بھی ڈیڈ لائن دیدی۔انہوں نے ہدایت کی کہ 20 جنوری 2021کو ورک آرڈر جاری کرنا لازم ہوگا جبکہ سیپ 3 کی سکیمیں اگلے برس 31 مئی تک مکمل کرنا لازم ہونگی۔ ڈویژن میں سیپ1 کی ایک ارب 65 کروڑ روپے کی 853 سکیمیں شروع کی گئیں جن میں متعدد مکمل کرلی گئیں۔ سیپ 2کی ایک ارب 60کروڑ روپے کی 721 سکیموں پر کام جاری ہے، کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان کی ترقی کیلئے 3 سالہ ترقیاتی منصوبے مانگ لئے۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو 3 سالوں کی ترقیاتی سکیمیں بنانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا کہ صحت ،تعلیم خاص کر فنی تعلیم کو فوکس کیا جائے۔
تازہ ترین