آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز کی عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق


بگ بیش ٹیم میلبرن رینیگیڈز نے پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم سے معاہدے کی تصدیق کردی ۔

عماد وسیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی کے بعد بگ بیش ٹیم سے معاہدہ سائن کرلیا ہے، وہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی مصروفیات کے بعد 26 دسمبر سے میلبرن رینیگیڈز کو دستیاب ہوں گے ۔

عماد وسیم نے اس سال ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائرکی نمائندگی بھی کی تھی۔

میلبرن رینیگیڈز کے کوچ مائیکل کلینگر کا کہنا ہے کہ عماد وسیم شاندار صلاحیتوں کے سبب ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پلیرز میں سے ایک ہیں۔

مائیکل کلینگر نے مزید کہا کہ عمادوسیم تجربہ کار کھلاڑی ہیں جنہوں نے حال ہی میں کامیابیاں بھی سمیٹیں ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید