• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں کر پائےگا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں اور روزمرہ کی سیاست سے ترقی نہیں کر پائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا انحصار ٹیکنالوجی اور عقل پر ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو عدالتوں تک لے کر جانے میں حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے، اگلے پندرہ سے بیس سالوں میں گاڑیاں بجلی سے چلنے لگ جائیں گی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مکینک کی نوکریوں کو خطرہ لاحق ہوگا، فائیو جی ایک بہت بڑا انقلاب ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اب اردو سوفٹ ویئر کی بہت ضرورت ہے اور اینیمیشنز کے لیے ہمیں آرٹسٹ چاہیں، ٹیکنالوجی میں جو تبدیلیاں آئیں گی ہمیں اب اُن سے گھبرانا نہیں ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران ویڈیو میٹنگ بڑھی ہےاور ویڈیو کانفرنس کی وجہ سے ہماری وزارت کی میٹنگ بھی بڑھ گئی ہے۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے پرچے آوٹ ہونے میں بھی کمی آئے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید