45فیصد پاکستانیوں نےحزب اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پاور شوز کوعمران خان کی حکومت کے لیے غیر اہم قرار دے دیا اور کہا کہ حکومت مضبوط ہے جلسوں سے اسے کوئی پریشانی نہیں، مگر 35 فیصد مانتے ہیں کہ جلسوں سے حکومت بہت پریشان ہے۔
پلس کنلسٹنٹ نے نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 40 فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو کرپشن چھپانے کا بہانہ کہنے کا حکومتی بیانیہ جھوٹ ہے۔
سروے کے مطابق 39 فیصد سمجھتے ہیں کہ حکومت سچ کہہ رہی ہے، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لئے ایک ہوئی ہے۔